ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پھر مشکل میں بی جے پی ایم پی سادھوی پرگیہ، ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر کے مانگا جواب

پھر مشکل میں بی جے پی ایم پی سادھوی پرگیہ، ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر کے مانگا جواب

Fri, 02 Aug 2019 23:48:16    S.O. News Service

نئی دہلی،02/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایم پی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔جبل پور ہائی کورٹ نے ایک انتخابی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے اور 4 ہفتوں میں جواب مانگا ہے۔عرضی میں بھوپال لوک سبھا سیٹ سے سادھوی پرگیہ سنگھ کا الیکشن صفرقرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بھوپال کے ایک صحافی راجیش دکشت نے یہ انتخابی پٹیشن ایک ووٹر کی حیثیت سے دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ نے اپنے انتخابی مہم میں مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگے تھے لہذا ان کا الیکشن صفر قرار دیا جانا چاہئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ نے اپنی پوری انتخابی مہم کے دوران فرقہ وارانہ اور مذہبی تقریر کی جبکہ اپنے حریف کانگریس امیدوار دگوجے سنگھ پر بھگوا دہشت گردی پر بیان دینے کے جھوٹے الزام لگائے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندہ قانون کی دفعہ 123 کے مطابق کوئی بھی امیدوار مذہبی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگ سکتا لہذا سادھوی پرگیہ سنگھ کا الیکشن بھی منسوخ کیا جانا چاہئے۔فی الحال ہائی کورٹ نے اس الیکشن پٹیشن پر سادھوی پرگیہ سنگھ کے خلاف نوٹس جاری کر ان کا جواب مانگا ہے،معاملے پر اگلی سماعت 9 ستمبر کو کی جائے گی۔بتا دیں کہ بھوپال سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کانگریس کے قدآور لیڈر دگ وجے سنگھ کو 3 لاکھ 64 ہزار 822 ووٹوں سے شکست دے کر کراری شکست دی۔بھوپال سے فتح حاصل کرنے کے بعدوہ پہلی بار ایم پی بنی۔


Share: